اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامہ “دیارِ یار” میں اداکاری کرتی نظر آئیں، جہاں وہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔
۔سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اس لیے یہ سار اڈرامہ کیا گیا‘ جبکہ کسی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واہ! یہ تو اداکاری بھی بہت اچھی کر لیتی ہیں۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر




