میر علی : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا، 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، مزید خارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں خارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ 2دن میں سکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک ہوگئے۔ ادھر پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ فتنتہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنتہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا، اس دوران فتنتہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے تھے۔
میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک




