پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے، ٹرمپ کا بھارتی وزیراعظم کو واضح پیغام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، اس دوران ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی کیوں کہ میں تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں، اسی لیے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران میں نے بھارتی وزیراعظم کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے لیکن میں نے دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روک دی، دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکہ آپ سے تجارت نہیں کرے گا، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے لیکن میں نے دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روک دی، دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکہ آپ سے تجارت نہیں کرے گا، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی صدر کئی بار پاکستان اور بھارت سمیت مختلف جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرچکے ہیں، خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی میں سیز فائر کیلئے ادا کیے جانے والے اپنے کردار کا ذکر وہ بارہا کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں امریکی محکمہ جنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف جا رہے تھے، سات جہاز گرائے جاچکے تھے، چار دن تک جنگ چھڑی رہی، میں نے دونوں ممالک کو کال کی اور کہا کہ اگر یہ سب جاری رہا تو کوئی تجارت نہیں ہوگی اس طرح میں نے جنگ رکوا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں