جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کردی

راولپنڈی:جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 138 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی اور ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔
پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔

آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے 28 رنز بنائے جبکہ ساجد خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے اننگز میں ایڈم مرکرم 42 رنز جبکہ ٹرسٹن اسٹبز صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے ریان ریکلٹن 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں