وینزویلا میں تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ،ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نئی رہنما کو دھمکی دی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے پکڑے جانے کے بعد ملک کی نئی رہنما کو امریکہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینزویلا کی انتظامیہ کے باقی ارکان تعاون نہیں کرتے ہیں تو امریکہ پھر وینزویلا پر دوسرا فوجی حملہ بھی کرسکتا ہے، اگر وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگوز وہ نہیں کرتی ہیں جو صحیح ہے تو انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گا جو شاید نکولس مادورو سے سے بھی زیادہ ہو۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیلسی روڈریگیز کو امریکی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ ان کو نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، وینزویلا ممکن ہے امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے جو چینی اور روسی جہازوں سے گھرا ہوا ہے، کیوبا کی حکومت بھی جلد خود ہی گرنے والی ہے، شاید فوجی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ کیوبا کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی اور اب انہیں وہ بھی نہیں ملے گی، کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکہ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا، اسی طرح اگر میکسیکو نے اپنا نظام درست نہ کیا توامریکہ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔
بھارت کی طرف سے روسی تیل کی درآمدات پر انہوں نے کہا کہ مودی کو ’معلوم تھا کہ میں خوش نہیں ہوں، وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے، پی ایم مودی بہت اچھے آدمی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، وہ جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں مجھے خوش کرنا ضروری تھا، وہ تجارت کرتے ہیں اور ہم ان پر بہت جلد محصولات بڑھا سکتے ہیں، انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا بہت بُرا ہوگا جب کہ پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کے روسی دعوے پر یقین نہیں، قریب کوئی واقعہ ہوا مگر پیوٹن کی رہائش سے اس کا تعلق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں