پنجاب کے شہریوں کو لگاتار 4 سرکاری چھٹیاں مل گئیں

لاہور : پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری کو بھی عام تعطیل کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے دو تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جمعہ اور ہفتہ یعنی 6،7 فروری کو بھی صوبے بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے ساتھ ہی پنجاب کے شہریوں کو لگاتار 4 سرکاری چھٹیاں مل گئیں کیوں کہ صوبے میں 5 فروری کو کشمیر ڈے اور 8 فروری کو اتوار کی بھی چھٹی ہوگی اس طرح عوام 4 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اس کے علاوہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 6 اور 7 فروری کو دو چھٹیوں کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر دو دن بند رہیں گے، عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہوگا۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی طرف سے جاری شدہ تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026ء کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جس کے باعث سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں