اسلام آباد، امام بارگاہ میں خود کش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی، فتنۃ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو مسجد کے دروازے پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے اور دھماکے میں زخمی زیر علاج افراد کی عیادت کی۔ ‎طلال چوہدری نے دھماکے کے زخمیوں کیلئے خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں