نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر صارفین کی منتقلی کے فیصلے پرعمل درآمد روک دیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا جب کہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ سے تبدیل کرنے کے فیصلے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی گئی، اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے نامناسب رویے پر کورم کی نشاندہی کر رہا ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت کردی اور اس کے بعد کورم کے مکمل ہونے تک اجلاس کی کاروائی معطل کردی گئی۔

کورم مکمل ہونے پر اجلاس کی کارrوائی شروع ہوئی، وقفہ سوالات کے دوران معین پیرزادہ نے کے الیکٹرک کے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ پر کے دورانیے سے متعلق سوال کیا، پارلیمانی سیکرٹری عامر طلال نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کے سے متعلق الگ سوال پوچھ لیں تو تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔

پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج کیا، ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری کو اگلے اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی، عامر طلال نے کہا کہ اگلے میں کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ سے تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے پیش کیا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر بحث جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں اس معاملے پر اراکین کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد مسترد ہوئی اور ایوان بالا نے حکومتی مؤقف کی تائید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں