لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اجلاس میں صوبے میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات یہ خصوصی اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچڑاور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا اور یکساں ترقی اور ڈسپلن کے لیے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی، جس کے تحت صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے، سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرائزیشن کی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن سے پنجاب میں انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈز کے کنارے کیاسک/ چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکسان ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا، جس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔
پنجاب حکومت کا انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ




