حکومت نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کی گنجائش ہوئی تو ضرور کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بل پر وضاحتوں کی ضرورت ہے وہ تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ زمین کے اوپر انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بل میں کنفیوژن ہے، اُسے ضرور دور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ 5 کروڑ تک کا جرمانہ اُسی صورت میں عائد ہوگا کہ جب باہمی رضامندی سے معاہدہ ہونے کے بعد زمین یا جائیداد کے مالک کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے گی۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی جانب سے سینیٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) (ترمیمی) بل 2026ء متعارف کرایا گیا ہے، جس کی دفعات پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود حکومتی و اپوزیشن سینیٹرز شدید حیران ہوئے اور تشویش کا شکار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں