لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ترقی کے ساتھ ہی انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جنرل عامر رضا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وسیع عسکری تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داری احسن انداز میں انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں