حکومت نے عوام پر آج پھر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ دوسری جانب پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد آٹا، گھی، دالیں، سبزیاں، چینی، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ہے، جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفید پوش اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور کم آمدنی کے باعث شدید مالی دبائو کا شکار تھا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ان کے گھریلو بجٹ کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں