ملک بھر میں5 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب خدشہ، این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری

اسلام آباد : ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نیا الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق این ڈی ایم اے کے تحت ملک بھر میں5 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب خدشہ ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ کے دریاؤں میں سیلاب کے خدشے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور موسم کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں