ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل

انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر پہلے مصافحہ کیا اور پھر ایک دوسرے کو گلے لگا کر کھیل میں باہمی احترام اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی۔

یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔

پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی جس کا اثر کرکٹ میدان میں بھی نظر آیا۔

بھارتی حکومت کی سخت ہدایات پر مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمائما روڈریگز اس وقت ’سدرن بریو ویمن‘ جبکہ فاطمہ ثناء ’برمنگھم فینکس ویمن‘ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں