اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کے نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ہوگا۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان




