سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی مزدور جاں بحق ہوگئے

ریاض: سعودی عرب میں ایک صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی جاں بحق ہوگئے ہیں بنگلہ دیش کی وزارت برائے مہاجرین کی بہبود اور اوورسیز ایمپلائمنٹ نے فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاض میں ایک صوفہ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 16 بنگلہ دیشی تارکین وطن مزدور ہلاک ہو گئے.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر برائے تارکین وطن کی بہبود اور اوورسیز ایمپلائمنٹ عارف الحق چوہدری نے اموات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا وزارت کے مطابق متاثرین میں سے دس کا تعلق بنگلہ دیش کے شمالی ضلع نوگاﺅں سے تھا جبکہ باقی کا تعلق شمالی اور مغربی نٹور اور راجشاہی اضلاع سے تھا عارف الحق چوہدری نے بیان میں کہا کہ اتنی دور سعودی عرب میں روزی روٹی کی تلاش میں کام کرنے والے تارکین وطن کی اس طرح کی بے وقت اور المناک موت انتہائی دل دہلا دینے والی ہے. انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیش کا سفارت خانہ جائے حادثہ اور مقامی حکام کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ رکھے ہوئے ہے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرنے والے تارکین وطن کی باقیات کی وطن واپسی میں تیزی لائیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام ضروری سرکاری امداد اور معاوضے کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں