پشاور : پاکستان تحریکِ انصاف نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو ہر صورت آگے بڑھانے کا حتمی اعلان کر دیا، جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی خود کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاجی لانگ مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا اور یہ مارچ جنوبی خیبر پختونخواہ سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔
صوبائی وزیر نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خود اس مارچ کی فرنٹ لائن پر قیادت کریں گے۔
اسی طرح پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر اور مرکزی رہنما جنید اکبر خان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی 4 اکتوبر کو ساؤتھ ریجن سے لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔




