ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم

پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی، اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خود ہوں گے، جب کہ دیگر ارکان میں قائد ایوان شبلی فراز،سینیٹر محمد علی سیف ،سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، اسد اشرف، مرزا آفریدی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ شامل ہیں، کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام چاربجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں