بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے، میکال ذوالفقار

اکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پہلے پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں آلہ کار بناکر مشکلات میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

میکال ذوالفقار نے کہا جب میں نے فلم ’’بے بی‘‘ سائن کی اس وقت میں نے خصوصی طور پر پوچھاتھا کہ کیا یہ فلم اسلام اور پاکستان مخالف ہے تب فلم میکرز نے کہا نہیں بلکہ فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں فلم کے پہلے حصے میں نہیں تھا مجھے فلم کے اسکرپٹ سے متعلق کوئی اندازہ نہیں تھا تاہم جب فلم ریلیز ہوئی تب مجھے حقیقت کا علم ہوا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف پاکستانی فلموں میں کام کروں گا اس کے علاوہ ہمیں بھارت میں وہ عزت بھی نہیں دی جاتی جس کے ہم حقدار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں