کرینہ کپور نے فلم ’ جانِ جاں ‘ کیلئے نیٹ فلیکس سے کتنا پیسہ لیا ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی :بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نیٹ فلیکس پر اپنی ڈیبیو فلم ’جانِ جاں‘ کے لیے 10 سے 12 کروڑ معاوضہ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں اداکارہ کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔ کرینہ کپور نے 2023 ء میں اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا اور وہ نیٹ فلیکس کے لیے بڑا معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔’جانِ جاں‘ کی کہانی ایک جاپانی ناول سے ماخوذ تھی اور فلم کو انڈسٹری میں ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں