پاکستانی ڈراموں میں کام کا موقع ملا تو ضرور کروں گی، بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔

بھارتی اداکارہ ماڈل اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں شرکت سے شہرت پانے والی عائشہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کھل کر پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔

اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوتا ہے۔ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ہم نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔ اداکارہ اقرا عزیز اور مشہور ڈرامے سنو چندا میں ان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن بہت پسند ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

میزبان کی اس بات پر کہ آپ پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کررہی ہیں نریندر مودی آگئے توکیا ہو گا اس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ میں نے جو کہا اس میں غلط بات کیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں