نواز شریف آج نجی دورے پر چین روانہ ہونگے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج چین روانہ ہونگے ،سابق وزیراعظم کا یہ دورہ نجی اور ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف چین میں 4 سے 5 روز قیام کرینگے ، نواز شریف کی چین میں کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہے،قائد ن لیگ کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق اور فیملی کے اراکین سمیت ان کے کچھ ذاتی دوست بھی جائیں گے ۔
نواز شریف چین میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے جہاں وہ چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کریں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی دورہ چین کے دوران کچھ چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ پنجاب میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے نواز شریف چینی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
سابق وزیراعظم کی چین آمد کے موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جائیں گے اورنوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میںسعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نواز شریف نے دورہ سعودی عرب نہیں کیا تھا ۔یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ چند روز قبل (ن) لیگ کے سینئر رہنماوٴں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں