غیر اخلاقی فلموں سے کنارہ کشی.میاخلیفہ کن جسمانی مسائل کا شکار ہیں

واشنگٹن :غیر اخلاقی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی اداکارہ میاخلیفہ کی ایک پوسٹ نے ان کے چاہنے والوں اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

میاخلیفہ فحش فلموں کی انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور انہوں نے اب اپنی توجہ ماڈلنگ پر مرکوز کی ہوئی ہے، جس کیلئے انہیں اپنے جسم کو ماڈلنگ کے لائق رکھنے کیلئے کڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے اس کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا بھی لیا ہے اور اب دواؤں کی وجہ سے ان کی زندگی محال ہو چکی ہے۔

میا خلیفہ نے اسی حوالے سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے جسم کی اصل قدر جانتی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ حسنِ نسوانی کیلئے کرائی گئی سرجری کے بعد اب ”اوزیمپک“ پر ہیں۔میا کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے ان کے سچ بولنے کی تعریف کی، جبکہ ایک نے قیمت ہی پوچھ ڈالی اور کہا کہ ’ہمیں بتائیں، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ سستی ہے یا نہیں‘۔تاہم، بہت سے شائقین ان کی دوا ”اوزیمپک“(ozempic) کے استعمال پر فکر مند نظر آئے، جو کہ عام طور پر ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے، اور بہت سے لوگ اسے وزن کم کرنے میں مدد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ان کے ایک پرستار نے کہا کہ ’واہ، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے کہ آپ ذیابیطس کو اچھی طرح سے سنبھال رہی ہیں‘، جب کہ دوسرے نے التجا کی ’براہ کرم پیارے، اوزیمپک روکیں، گیسٹروپیریسس ایک اہم خطرہ ہے‘۔تیسرے نے سوال کیا کہ ’آپ اوزیمپک پر کیوں ہیں؟ آپ کا تو پہلے سے ہی کم وزن ہے؟‘۔ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ کو بالکل بھی وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہے تو آپ 20 سے 30 پاؤنڈ مزید بڑھا لیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں