شاہ رخ کیخلاف بے نامی جائیداد کیس بند کرنیکافیصلہ چیلنج

فیصلہ خلاف آنے پر بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ 7 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے
ممبئی (این این آئی)بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے ، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ 7 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس خارج کرنے کے فیصلے کو بے نامی ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے ۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 2016 میں شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو بے نامی جائیداد کے قانون کے تحت ضبط کرلیا تھا تاہم ایک ماتحت ادارے نے اس معاملے میں انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کردیا تھا۔ کیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی پروموٹر بھی نامزد ہیں ، اگر ان کے خلاف فیصلہ آیا تو انہیں نہ صرف 7 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا 25 فیصد تک بطور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں