سلمان خان نے کترینہ کومہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی

دونوں کی دوستی کے چرچے کئی سالوں سے زبان زدعام ،شادی کی خبریں بھی اڑتی رہیں
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارسلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے کئی سالوں سے لوگوں کی زبان پر ہیں،یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ان کے مداحوں نے ان دونوں کی شادی کی خبریں اُڑانا شروع کردیں تھیں۔آج کل پھر سے ان دونوں اداکاروں کے بیچ گہری دوستی دکھائی دے رہی ہے اور اسی لئے سلمان خان نے اپنی قریبی دوست کترینہ کو 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں