ایکشن اورسسپنس سے بھرپور فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی ریلیز کاانتظار ختم ہوگیا ،آج سے ملک بھر کے سینماؤں میں فلم کی نمائش کی جائے گی ۔
لاہور (شوبز ڈیسک)گزشتہ دِنوں فلم کے پریمیئر کی شاندار اوررنگا رنگ تقریب لاہور میں سجائی گئی تھی ، ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔ریڈ کارپٹ پر سینئر سیاستدان اعتزاز احسن سمیت جبران ناصر، بیگم و عمیر رانا، احمد علی اکبر، منشاپاشا، سلینا ، میرا سیٹھی، ژوئے جی، کمال خان ، جمی خان اور دیگر نے تصاویر بھی بنوائیں تھیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا ۔
Load/Hide Comments