واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک شاندار دن ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہوا ہے اور کاروبار کیلئے مکمل تیار ہے، معاہدے تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، معاہدہ جلد ہونا چاہئے، بیشتر نکات پہلے ہی طے ہو چکے۔




