اسلام آباد : معروف بین الاقوامی صحافی اور تجزیہ کار پیپ اسکوبار کی جانب سے ایک انتہائی سنسنی خیز اور غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی ‘موساد’ نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے پاکستانی انٹیلیجنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں بین الاقوامی صحافی پیپ اسکوبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی عسکری انٹیلیجنس نے انتہائی معتبر معلومات اور شواہد حاصل کیے تھے، جس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے براہِ راست احکامات پر موساد سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ موجود وفد پر قاتلانہ حملے کی تیاریاں کر رہی تھی۔
Israel was planning to assassinate Asim Munir in Switzerland. The plan was thwarted by Pakistani intelligence.
Pakistan’s reply was: “If you touch our delegation, we will wipe you off the map.”So back off, punks. pic.twitter.com/JWvxU3argK
— Nadeem Farooq Paracha (@NadeemfParacha) June 24, 2026
صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ منصوبے کا پتہ چلتے ہی پاکستانی حکام نے ایک ثالث ملک غالباً سلطنتِ عمان کے ذریعے اسرائیل کو انتہائی سخت اور بلاواسطہ پیغام پہنچایا، پاکستان کا جواب انتہائی دوٹوک تھا کہ ’اگر ہمارے وفد کو چھونے کی بھی کوشش کی، تو ہم تمہیں دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے‘




