ژوب: بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق




