واشنگٹن:امریکا بھر میں فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہونے والا شدید فضائی بحران تیسرے روز بھی برقرار رہا اور ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا کہ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہ سکتاہے۔
وائٹ ہاس سے جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فضائی بحران کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سابق حکومت سے انتہائی خراب اور فرسودہ نظام ورثے میں ملا، جسے جدید بنانے کے لیے کانگریس کو فوری طور پر فنڈز کی منظوری دینا ہوگی۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بتایا کہ گزشتہ روز کے تعطل کے باعث ہزاروں طیارے اور فضائی عملے کے ارکان اپنی مقررہ جگہوں پر موجود نہیں، جنہیں دوبارہ شیڈول کے مطابق لانے میں وقت درکار ہوگا اور فضائی آپریشن مکمل معمول پر آنے میں مزید ایک دن لگ سکتا۔ حکام کے مطابق پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے سے لاکھوں مسافروں کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔




