اسلام آباد:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، اس دوران انہوں نے ایران امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے اور ثالثی پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر صدر میکرون سے اظہار تشکر کیا، دونوں رہنماؤں نے لبنان کیخلاف جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم پاکستان اور فرانس کے صدر نے گفتگو کے دوران خطے میں بحالی امن کیلئے تشدد وخونریزی فوری ختم کرنے پر زور دیا اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Received a warm and substantive telephone call from President Emmanuel Macron, this afternoon.
President Macron graciously congratulated Pakistan on its sincere efforts in facilitating the ceasefire between Iran and the United States, and for helping bring both sides to the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 9, 2026
اس ٹیلیفونک رابطے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی اور بتایا کہ آج سہ پہر صدر ایمانوئل میکرون کی طرف سے ایک پُرجوش ٹیلی فون کال موصول ہوئی، صدر میکرون نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کرنے پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر مبارکباد دی۔




