امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں امریکی صدر کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کی تقریب سے چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا دورہ ایک تاریخی دورہ ہے، چین اور امریکا دونوں کے عوام شاندار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 55 سال قبل امریکی صدر ہینری کسنجر نے چین کا دورہ کیا جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دی، دنیا کے بہترین مفاد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکی صدر سے ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی، ہم مل کر امریکا کی ترقی اور چینی ریاست کی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما اس بات پر متفق تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات ضروری ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک ملک کر تعلقات کو نئی سمت بڑھانے پر تیار ہیں۔ چین کی تجدید اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں. بین الاقوامی برادری امریکا اور چین سے بہت زیادہ توقعات رکھتی ہے.

شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں،
امریکا اور چین تعاون اور شراکت داری سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے نقصان ہوتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کا دن امریکا اور چین تعلقات کے لیے انتہائی شاندار ہے، چین کی طرف سے پرتباک استقبال کے لیے شکرگزار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ چین کے ساتھ ہماری بہت تعمیری ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ انتہائِ مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، یہاں ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکا اور چین کے روابط تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں