بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی، سول سرونٹ ٹریننگ بھارت سے پاکستان منتقل

کراچی : بنگلہ دیش نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹ ٹریننگ بھارت سے پاکستان منتقل کردیا ہے، ڈھاکہ کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ لاہور میں پہلی بار بنگلہ دیشی افسران تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت کے ساتھ پرانا تربیتی نظام عارضی معطل،پاکستان سے دفاعی و اقتصادی تعاون میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنی سول سروس کے اعلیٰ افسران کی تربیت کا پروگرام بھارت سے پاکستان منتقل کرتے ہوئے ایک اہم سفارتی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے، جس کے تحت پہلی بار بارہ سینئر بیوروکریٹس لاہور کے سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ 2024 میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں وسیع تر تبدیلی کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈھاکہ بھارت پر انحصار کم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں