لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ان کی قیام گاہ کے باہر کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ہیں اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے.
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاءسے خطاب کرنا ہے دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے خلاف اور بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. یہ درخواست جمعیت علمائے اسلام کے کارکن ابرار حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اے پی سی میں شرکت کرنا تھی درخواست گزار کے مطابق پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے گھر کی ناکہ بندی کر کے ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے، عدالت ان کی بازیابی کا حکم دے درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے.
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی اقامت گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت




