تحریک عدم اعتماد میں ماسٹر کی آصف زرداری کے پاس ہے

اسلام آباد :سینئر تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ 23 مارچ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پاکستان کا ایونٹ ہو گا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی آئے تھے، شہباز شریف اور دیگر رہنما اپنے اپنے معاملات طے کر نکل گئے تھے اور مولانا فضل الرحمان اکیلے رہ گئے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں ماسٹر کی آصف زرداری کے پاس ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ڈیمانڈ کچھ اور ہیں۔جبکہ سینئر سیاستدان نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم نے 27 فروری کا مارچ کا اعلان ہے ، یہ بالکل صحیح ٹائمنگ ہے، ہم نکلیں گے، اگر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ ہوں گی تو قوت زیادہ بڑھے گی۔