ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، پانی کی قلت سے 12 افراد جاں بحق.

لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، پانی کی قلت سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیوز کے مطابق سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، بھیڑ بکریوں سمیت سینکڑوں جانوں پیاس سے مرنے لگے،پانی کی قلت کے باعث لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبورہو گئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں جن میں پیرکوہ، لوٹی، سمیت کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے قلت آب کی وجہ سے علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے جس کے باعث علا قے میں ہیضہ کا وبا پھیل گیا گزشتہ تین دنوں کے دوران خاتوں سمیت 12 افراد کے جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کے سربراہی میں متاثرہ علاقے پیرکوہ میں طبی کاروائیاں شروع کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں