گذشتہ حکومت میں سی پیک پر کام متاثر نہیں ہوا، غلط معلومات پھیلائی گئیں

اسلام آباد:کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہئیے۔اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے،دونوں ممالک اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی وجہ کورونا وبا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو قرار دیا۔لی بی جیان نے پاکستان اور چین کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا مضبوط تعلق ہے،ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں پالیسی کی تبدیلی سے بھی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور یہی بات سی پیک منصوبوں میں بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

لی بی جیان نے کہا ہمیں سی پیک کی اہمیت کااندازہ ہے۔ہمارے سامنے کئی مسائل آ رہے ہیں لیکن ہمیں ان کا حل تلاش کرکے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے ملک میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں۔پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں