آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کا کہنا تھا ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔فوج سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے،پانچ ہفتے بعد سامنے آ جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا،حالیہ امریکہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی،معیشت کو بحال کرنا اولین ترجیح ہے،کمزور معیشت کی بحالی ہرطبقے کی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں