عمران خان نیازی کے اندر ہٹلر کے جراثیم ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کے اندر ہٹلر کے جراثیم موجود ہیں، رانا ثنااللہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران ںیازی ہوں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں 2 رکنی لیگی وفد نے راناثنا اللہ خان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کو کھانا اور پانی بھی فراہم نہیں کیا جارہا، نئے پاکستان میں کیا یہ ہے ریاست مدینہ کا ماڈل، عمران خان نیازی کے اندر ہٹلر کے جراثیم موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کی دوائیاں اور کھانا پانی ان کے حوالے کیاجائے، رانا ثنااللہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران ںیازی ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کو مار دیا گیا، ملک کی معیشت پر کلہاڑا چلایا جارہا ہے، نیازی نے چور ڈاکو کےعلاوہ کوئی کام کیا ہی نہیں، علیمہ خان کیسے پیسہ باہر لے گئی، نیازی جواب دے، سلیکٹڈ کہنے کی اجازت نہیں تو کہتا ہوں سائڈ لائن پرائم منسٹر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں