لاہورمیں نصف شب کے قریب آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار

لاہور: لاہورمیں نصف شب کے قریب آندھی کے بعدشہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک، برکت مارکیٹ اورگلبرگ،ڈی ایچ اے، شادمان، ماڈل ٹاﺅن، نصیر آباد، کوٹ لکھپت،اقبال ٹاﺅن،سبزہ زار،ملتان روڈ،اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے موسلادھار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں