ساحرعلی بگا کے ترانے ’’پاکستان زندہ باد‘‘نے دھوم مچادی

معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگاکے یوم پاکستان کے حوالے سے بنائے گئے ترانے پاکستان زندہ باد نے دھوم مچادی۔بتایاگیاہے کہ ترانے کی دھن انہوں نے خود ترتیب دی ہے اور اپنی آواز میں ریکارڈکرایا ہے ،گانے کے بول شاعر عمران رضا کے ہیں جبکہ ترانہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن ہے ۔ساحرعلی بگا نے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے خوب دادسمیٹی ہے ۔ یہ ترانہ پی ایس ایل فور کے فائنل میں ریلیز کیا گیا تھاجبکہ گلوکار ساحر علی بگا آج راولپنڈی میں ہونیوالی پریڈ کے دوران پرفارم کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں