’’پنجاب کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ۔۔ ‘‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک اضافی تنخواہ دیں گے، اگر کسی کی موت واقع ہوئی تو شہداء فنڈ بھی دیں گے، ہمیں اپنی استعداد بڑھانی چاہیے، جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ان کاکہنا ہے کہ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا پر قابو پانےکےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کچھ دےرہےہیں، وہ حقدار کوپہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے، مستحق افراد سے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیاجائےگا جنہیں فی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں