ماضی کے مقابلے میں موسم بہار طویل ہو گیا

کراچی : ماضی کے مقابلے میں موسم بہار طویل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک بھر میں موسمی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں ،تاہم اب موسم بہار بھی طویل ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا بہار کا موسم ماضی کے مقابلے میں طویل ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ موسم بہار اپریل کے اختتام تک رہ سکتا ہے۔

ماضی کی موسمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے مارچ کے اختتام پر ہی سخت گرمی ہو جاتی تھی۔ موجودہ موسم کی صورتحال کا احوال بتاتے ہوئے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اپریل میں صرف دو سے تین دن ہی گرمی پڑے گی ۔ باقی دنوں میں گرمی کا روز زیادہ نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا ۔

ہواؤں کا یہ سلسلہ آج ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور یہ سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نتیجے میں ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخوا،پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اسلام آباد 25 ، راولپنڈی 12،پنجاب ، اوکاڑہ 48 ، نارووال 46 ، لاہور 30 ، مری 29 ،، بوکرا 14 ، سید پور 12 ، گولڑہ 12 ، سیالکوٹ 22 ،گوجرانوالہ 21 ، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال 17 ، حافظ آباد 16 ، فیصل آباد 15 ، بہاولنگر 10 ، جھنگ ، گجرات 8 ، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ، منڈی بہاولدین ،قصور 7، جہلم 6 ، جوہرآباد 4 ، نور پورتھل ، ملتان ، کوٹ اد و، قلات 3 ، لیہ 2 ، بہاولپورایک ، کشمیر گڑھی دوپٹہ 28 ، راولاکوٹ 25 ، مظفرآباد 19 ، کوٹلی 15 ، خیبرپختونخواہ مالم جبہ 26 ، دیر24 ، کاکول 23 ، بالاکوٹ 21 ، ڈیرہ اسماعیل خان 20 ، پشاور 18 ، چیراٹ 16 ، کالام 15 ، بنوں 13 ، سیدوشریف 11 ، پاراچنار 10 ، پٹن 8 ، میرکھانی 7 ، بلوچستان کوئٹہ10 ،ژوب 6 ، قلات 3 ، گلگت بلتستان سکردو 5 ، بگروٹ 4 ، چترال ، گوپیس ، گلگت 3 ، ہنزہ 2 ، چلاس اور استور میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں