پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی

لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8ہزار 103 ہو گئی ہے۔ جبکہ 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 2ہزار 714 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 897 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ روز ہی کی بات کی جائے تو 5 ہزار 43 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہم صرف ایس او پیز پر عمل کرکے ہی جیت سکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہوگئی ہے۔ جبکہ 486 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
سندھ میں 7882، خیبرپختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1312، اسلام آباد میں 464، پنجاب 8103، گلگت بلتستان 372 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہے کُل 5 ہزار 782 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیابی حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں