چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔عدالتی حکام نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر نے 4 میں اور6 مئی کو ٹیسٹ کرائے جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔چیف جسٹس کے سیکرٹری کا آفس سیل کر دیا گیا ہے اور اسد کوکھر کو رضاکارانہ طور پر گھر میں سیلف آئسولییٹ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی حکام نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری بخار کے باعث چند روز سے آفس نہیں آرہے تھے۔تاہم اب چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت دیگر ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیم 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچ گئی، جہاں ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15807، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 22550تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1049نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،40 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات526 ہوگئیں ۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8420 تک پہنچ گئی،

سندھ میں 8189 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3499 اور اسلام آباد میں 485 ہوگئی، بلوچستان میں 1495, گلگت بلتستان میں386کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76ہوگئی۔
ملک بھر میں اب تک 6217 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس

سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 526تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می 40نئی اموات ہوئیں ہیں۔ مجموعی طور پرسندھ میں 148، پنجاب میں 156، کے پی کے میں 194، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 21مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔

کرونا متاثرین میں مقامی پھیلائو84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلائو 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 32ہزار 582 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں10178افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 4405 مریض زیر علاج ہیں۔ 203کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں