کورونا کی وبا،پاکستان میں آئندہ 9 ماہ میں 50 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع

اسلام آباد : کورونا وائرس کی وبا کےد وران پاکستان میں 50 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال یونیسف نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران دنیا بھر میں 11 کروڑ 60 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ 11 مارچ کو عالمی سطح پر وبا آنے کے بعد اگلے 40 ہفتوں میں بچوں کی پیدائش سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ، جس کے مطابق پاکستان میں چھوتھے نمبر پر سب سےزیادہ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 9 ماہ کے دوران بھارت میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 10 لاکھ متوقع پیدائش کے ساتھ پہلے، چین میں ایک کروڑ35 لاکھ ،نائیجریا میں 64 لاکھ اور انڈونیشیا میں 40 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

امریکہ بچوں کی پیدائش کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے۔ جہاں 33 لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہونگی، جبکہ کورونا وائرس کے دوران زچگی بچے میں منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب کورونا کے مریضوں کا علاج کرتا طبی عملہ بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ کرونا سے دنیا بھر میں 260 نرسیں ہلاک، طبی عملے کے 90 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

انٹرنیشنل کونسل فار نرسز (آئی سی این)جنیوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث 260 نرسیں ہلاک جب کہ طبی عملے کے 90 ہزار سے زائد اراکین متاثر ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے درست اعداد و شمار فراہم نہ کرنا، حفاظتی سامان کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد اس سے دگنا بھی ہو سکتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاورڈ کیٹن کا کہنا تھا کہ حکومتیں وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے مستند اعداد و شمار فراہم نہیں کر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں