وطن واپس آنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے

اسلام آباد : وطن واپس آنے والے سیکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطی کے ممالک سے واپس آنے والے سینکڑوں پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اس وبا کے پھیلنے اور شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں اکثر اپنی ملازمتوں سے محروم اور کیمپوں میں گزر بسر پر مجبور تھے۔

حکام کے مطابق بیس ہزار پاکستانی اب تک وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ان میں اکثریت ہنرمند محنت کش طبقہ کی ہے کیونکہ شدید مندی کے نتیجے میں ان کی ملازمتیں ختم ہوگئی تھی۔واپس آنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 2069 میں سے 500 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیبرپختونخوا میں واپس آنے والے س1600 میں سے 200 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دبئی سے مزید ایک پرواز 140سمندر پار پاکستانیوں کو لے کر فیصل آباد پہنچ گئی جن میں سی100افراد کو پارس کورنٹائن سینٹر اور 40کو شہر کے 3مختلف ہوٹلزمیں کورنٹائن کردیاگیا جن کی سکریننگ کے بعد آج ہفتہ کے روز ان کے ٹیسٹ لئے جائیں گے جبکہ گزشتہ روز دوبئی سے آنے والے 147مسافروں میںسے 20 اورمسقط کی136مسافروں میں سی1شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے نیزبائیوسیفٹی لیب تھری الائیڈہسپتال فیصل آباد میں آج سے 100کی بجائے 250ٹیسٹوں کیلئے ضروری عملہ بھی تعینات کردیاگیاہے ۔

ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے ترجمان نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن سہیل چوہدری نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے پہنچنے والی فلائٹس کے مسافروں کوایئر پورٹ سے قرنطینہ سنٹرز منتقل کرانے کے انتظامات کی نگرانی کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومیاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،فیصل سلطان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں