یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور : یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے کہا گیا ہے پاکستان میں کورونا کے اثرات کم ہونے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمپلنگ نہیں کی گئی، ابھی ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی عید گزری ہے اور آگے محرم آ رہے ہیں۔

تاہم ڈاکٹر جاوید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی ہمیں پاکستان میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔

پنجاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 4200 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف 139 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صرف 5 افراد کورونا کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعدادا 93 ہزار 336 ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سے 82 ہزار 575 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے 2153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے، اور 432 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 تک جا پہنچی جبکہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 379 ہو گئی۔

اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15 اموات ہوئیں ،جس کے بعد مہلک وائرس سے اموات کی کل تعداد 5999 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں