پانچ اگست کو نریندر مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا،عمران خان

آزاد کشمیر : وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنی صلاحیت موجود ہے اس کا خود پاکستانیوں کو اندازہ نہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کشمیریوں کو ایسے حالات سے گزر رہا ہے جس کا نتیجہ آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو نریندر مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے۔نریندر مودی نے چار مفروضوں پر یہ اقدام اٹھایا ہے جس میں سے ایک الیکشن میں ہندو کار کھیل کر پاکستان کے خلاف نفرت کو ہوا دے کر کامیابی حاصل کرنا ہے۔اس کے بعد انہوں نے مزید آگے بڑھ کر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور ہندواتا بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اس کے اقدام پر پاکستان خاموشی سے بیٹھ رہے گا کیونکہ ہم امن اور بات چیت کے خواہاں تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت آر ایس ایس غنڈوں کےذریعے دہشت پھیلانا چاہتا تھا،مودی سمجھتا تھا اس اقدام سے پاکستان خاموش رہے گا،بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مودی نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کی،مودی سمجھتا تھا بھارت بڑی معیشت ہونے کے باعث دنیا خاموش رہے گی،بھارت غلط فہمی میں تھا کہ 8 لاکھ فوج بھیج کر کشمیریوں کو دبالے گا، علاوہ ازیں بھارتی اقدام کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مذمتی قراردادپیش کی۔قرارداد میں بھارت کے 5 اگست کےاقدامات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےغیرقانونی اقدام کومسترد کرتے ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سب کیلئےخطرہ ہےآج مودی کےخطرناک عزائم کھل کرسامنے آرہے ہیں۔آزادکشمیر اسمبلی نے ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں