وفاق کا سی پیک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کا دائرہ کار بڑھانے اور زرعی شعبے کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں جاری منصوبوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور رواں مالی سال کے لیے پلان زیربحث لایا گیا۔ علاوہ ازیں دوران اجلاس سی پیک فریم ورک میں دو نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے سی پیک کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب چند روز بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے میں سی پیک کے حوالے سے ملکی ترجیحات پر گفت و شنید کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں